تعارف

اکادمی ادبیات پاکستان، پاکستانی ادب کی ترویج و اشاعت اور پاکستانی اہل قلم کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرنے والاسب سے بڑا قومی ادارہ ہے۔اکادمی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی اہل قلم کی معلومات تک رسائی کے لیے یہ ویب سائٹ متعارف کرا رہی ہے۔ جس کے ذریعے تقریباً پانچ ہزار(بقید حیات) پاکستانی اہل قلم کے بنیادی کوائف ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جا رہے ہیں۔ادارے نے حتیٰ الامکان کوشش کی ہے کہ تمام پاکستانی اہل قلم کے کوائف میں غلطیوں کا احتمال کم سے کم ہو۔ بہر حال یہ انسانی کاوش ہے اور غلطیوں کے امکان سے خالی نہیں ۔ تمام اہل قلم اور ادب کے قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی شخصیت کے کوائف میں کسی غلطی کی صورت میں ہمیں بذریعہ ای میل فوراً مطلع کریں تا کہ اس کی تصحیح کی جا سکے ۔ ادارہ اس تعاون کے لیےآپ کا شکر گزار ہوگا۔