رائٹرز ڈائریکٹری

اکادمی ادبیات پاکستان کے اہم اشاعتی منصوبے ’’اہلِ قلم ڈائریکٹری‘‘ کا نیا ایڈیشن مرتب کیا جا رہا ہے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام شائع ہونے والی اس ڈائریکٹری میں تمام زبانوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ادیبوں اور شاعروں کے کوائف شائع کیے جاتے ہیں۔ اکادمی ادبیات پاکستان کی اس کتاب میں زندہ پاکستانی ادیبوں کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں۔ اہلِ قلم ڈائریکٹری کا اگلا ایڈیشن جلد ہی شائع کیا جارہا ہے۔
تمام پاکستانی ادیبوں، شاعروں، لکھاریوں اور دانش وروں سے گزارش ہے کہ اپنے کوائف جن میں قلمی نام، اصل نام، تاریخ پیدائش، مقام پیدائش، صنفِ ادب، زبان، مطبوعات (بمعہ صنف، سالِ اشاعت، ایڈیشن)، اعزازات، پتا، رابطہ نمبر اور ای میل وغیرہ برقی پتے(ای میل)پر ارسال کردیں تاکہ ان کا نام اور معلومات اس کتاب میں شائع کی جاسکیں۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں مقیم پاکستانی اہلِ قلم سے اپنی تفصیلات ارسال کرنے کی درخواست ہے۔
فون نمبر 0519269714، ای میل:ar.saleemipal@gmail.com
فارم ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Comments are closed.